مزید دیکھیں

مقبول

مصطفیٰ عامر قتل کیس،ارمغان کے ریمانڈ میں توسیع

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل کئے گئے مصطفیٰ...

آڈیولیک کیس،علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد: آڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی...

ڈیویلیئرز کی کرکٹ میں واپسی، 28 گیندوں پر سنچری

جنوبی افریقا کے لیجنڈری کرکٹر اے بی ڈیویلیرز کی...

وزیراعلیٰ سندھ سے وزیر فشریز کی ملاقات ،مختلف امور پر بریفنگ

وزیراعلی سندھ سید مراد شاہ نے محکمہ فشریز اینڈ...

سیالکوٹ: زیر تعمیر یونیورسٹی کو فعال کرنے کی تیاریاں، 15 روز میں نیا پلان طلب

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب...

العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی

نواز شریف کی اراضی سامنے آنے پر نیب بھی چکرا گیا، تحقیقات کا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل 18 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کےجسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی سماعت کریں گے ،عدالت نے پیپر بک کی تیاری ایک ماہ میں جولائی کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم دیا تھا .

مریم نواز کے اثاثے ہوں گے منجمند، نیب نے فیصلہ کر لیا

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے تا ہم آج کسی نے نواز شریف سے ملاقات نہیں کی.

مریم نواز نے پھر "ابا” کے لئے مشکل کھڑی کر دی

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔ عدالتی چھٹیوں کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ 18ستمبر کودونوں اپیلوں پر سماعت کر گی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan