نواز شریف کی ضمانت، حکومت کا موقف بھی آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے نواز شریف کی ضمانت کی درخواست منظور ہونے کے بعد وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم کسی بیمار کی بیماری پر سیاست نہیں کرنا چاہتے،نوک جھونک اوراختلاف سیاست کا حسن ہے،سیاست کرنے کےلیے اور بہت سے موضوعات ہیں،
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کے تفصیلی فیصلے کے بعد اپنا موقف دیں گے.
واضح رہے نواز شریف کی ضمانت منظور کر لی گئی ، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، نواز شریف کی ضمانت طبی بنیادوں پر منظور کی گئی، ن لیگی رہنما عدالت میں موجود تھے، احاطہ عدالت کے باہر ن لیگی کارکنان بھی موجود تھے جنہوں نے فیصلہ آنے کے بعد نعرے بازی شروع کر دی اور قیادت کے حق میں نعرے لگائے ، نواز شریف کی ضمانت ایک کروڑ کے دو مچلکوں کے عوض منظور کی گئی
نواز شریف ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہا نہیں ہو سکیں گے.اہم خبر