نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست، نیب سے جواب طلب، سماعت ملتوی
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کے حوالہ سے درخواست پر سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے درخواست پر سماعت کی .نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دئیے اور کہا کہ نوازشریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، انہیں طبی بنیادوں پر ضمانت دی جائے تا کہ وہ علاج کوا سکیں، عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، عدالت نے کوٹ لکھپت جیل کے سپریڈنٹ کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی.
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ طبی بنیادوں پر ضمانت کی جائے ،دائر درخواست میں کہا گیا کہ ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے. درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ضمانت پر رہائی سے نیب کا کیس متاثر نہیں ہو گا. درخواست میں چیئرمین نیب، سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت اوراحتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو چھ ہفتوں کے لئے طبی بنیادون پر ضمانت دی تھی تا ہم بعد میں ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی تھی جس کےبعد نواز شریف جیل میں منتقل ہو گئے. اب وہ کوٹ لکھپت جیل لاہو رمیں قید ہیں