سابق وزیر اعظم نواز شریف کا سروسز اسپتال لاہورمیں تیسرا روز ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کا سروسز اسپتال لاہورمیں تیسرا روز ہے،میڈیکل بورڈ تاحال نوازشریف کی بیماری کی تشخیص نہ کر سکا ،میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کےمزید ٹیسٹ کی تجویز دی ہے ،

وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟

سابق وزیراعظم نوازشریف کو 9بجے ناشتہ کرا کر کھانے سے روک دیا ،سابق وزیراعظم نوازشریف دوپہر ایک بجے تک پانی بھی نہیں پی سکیں گے ،نوازشریف کوپیٹ اسکین ٹیسٹ کےلیے پی کے ایل آئی لے جانے کے امکانات ہیں،نوازشریف کی طبیعت کا جائزہ لے کر پی کے ایل آئی بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا.

مریم نواز والد سے مل کر رو پڑیں،نواز شریف نے کیا کہا؟

واضح رہے کہ نواز شریف کی طبیعت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی ہے اور ان کے خون میں پلیٹلیٹس کی تعداد جو 29 ہزار تک پہنچ گئی تھی اب ایک مرتبہ پھر کم ہو کر سات ہزار تک رہ گئی ہے،

نواز شریف بیرون ملک "اڑان” بھرنے کے لئے تیار

دوسری طرف محکمہ داخلہ پنجاب نے نیب کی درخواست پر سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی بڑھا دی ہے اور وی وی آئی پی وارڈ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا دئیے گئے ہیں،

نواز شریف کے ساتھ ہسپتال میں کارکنان کا ایسا سلوک کہ…………….خون کس نے دیا؟

نواز شریف کے داماد کو رات گئے کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ جان کر ہوں حیران

مریم جیل میں اور کیپٹن ر صفدر کہاں؟ ن لیگی جان کر ہو جائیں حیران

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ڈینگی نہیں ہے، اسے مچھر نے نہیں کاٹا. نواز شریف کو زہر دئے جانے کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کیا جاتا رہا تا ہم اس میں کسی قسم کی صداقت نہیں، نواز شریف اپنے ہی ڈاکٹر کی دوائیوں کی وجہ سے بیمار ہوئے ہیں

Shares: