ن لیگ کے ذمہ داران کی فوج سے ملاقاتوں پر نواز شریف نے اہم آرڈر جاری کردیا

ن لیگ کے ذمہ داران کی فوج سے ملاقاتوں پر نواز شریف نے اہم آرڈر جاری کردیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، نواز شریف نے اپنے کارکنوں اور ذمہ داران کی فوج اور عسکری قیادت سے ملاقات پر خاموشی توڑ دی. اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ واقعات سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ کس طرح بعض ملاقاتیں سات پردوں میں چھپی رہتی اور کس طرح بعض کی تشہیر کرکے مرضی کےمعنی پہنائے جاتے ہیں۔یہ کھیل اب بند ہوجانا چاہئے۔ آج میں اپنی جماعت کو ہدایات جاری کررہا ہوں کہ آئین پاکستان کے تقاضوں اور خودمسلح افواج کواپنے حلف کی۔۔۔


پاسداری یاد کرانےکےلئے آئیندہ ہماری جماعت کا کوئی رکن،انفرادی،جماعتی یا ذاتی سطح پر عسکری اور متعلقہ ایجنسیوں کےنمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا۔قومی دفاع اور آئینی تقاضوں کےلئے ضروری ہوا تو جماعتی قیادت کی منظوری کےساتھ ایسی ہر ملاقات اعلانیہ ہوگی اور اسےخفیہ نہیں رکھا جائے گا۔


واضح رہےکہ آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ انکشاف کیے جانے کے بعد کہ ن لیگ کے لیڈر محمد زبیر نواز شریف اور مریم نواز کے سلسلے میں دو دفعہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملے . اس بات نے ن لیگ کے اندر مریم نواز اور نواز شریف کے بیانیے کو نقصان پہنچایا .
جس کے بعد ن لیگ پر بہت زیادہ سوال اٹھ رہے تھے کہ ایک طرف تو فوج سے ملاقات کرتے ہیں‌اور دوسری طرف اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں.

محمد زبیر نے نوازشریف، مریم نواز کے حوالے سے آرمی چیف سے دو ملاقاتیں کیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

Comments are closed.