نوازشریف نے مفرور قرار دیے جانے کیخلاف درخواست واپس لے لی

0
41

نوازشریف نے مفرور قرار دیے جانے کیخلاف درخواست واپس لے لی

باٹی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی اور اس دوران ان کے وکیل جہانگیر جدون نے نوازشریف کو مفرورقرار دینے کے خلاف دائر واپس لینے کی استدعا کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی درخواست کو خارج کردیا۔عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا نوازشریف ضمانت پر ہیں؟ اس پر جہانگیر جدون نے کہا کہ ہمیں ہدایت ہے کہ درخواست واپس لے لیں۔ْسابق وزیراعظم نوازشریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت میں نمائندے کے ذریعے ٹرائل میں شامل ہونے کی استدعا کی تھی۔

ادھر احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،عدالت نے میر شکیل الرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 ستمبر تک توسیع کر دی

عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف سےمتعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی،جج اسد علی نے استفسار کیا کہ نواز شریف کی کیاآپ ڈیٹ ہیں؟،پولیس نے عدالت میں کہا کہ نوازشریف کے وارنٹ لیکران کی رہائشگاہ ماڈل ٹاﺅن گئے ،نواز شریف وہاں نہیں ہیں ۔جج احتساب عدالت نے استفسار کیا آپ کو صرف نوازشریف کی ایک ہی رہائشگاہ کا پتہ ہے،پولیس آفیسر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جاتی امرا کابھی پتہ ہے لیکن ہم وہاں نہیں گئے ،

جج احتساب عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر آپ کے متعلقہ سینئر افسر خود پیش ہوں ،عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اورنوازشریف سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ۔

Leave a reply