مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جعلی اکاونٹ پر کبھی کوئی ایکشن نہیں لیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے18جعلی اکاؤنٹ ہیں،ایکشن نہیں لیاگیا ،18جعلی اکاؤنٹ کا مقدمہ چل رہا ہے،جواب نہیں دیا جاتا، نوازشریف پرایک روپےکی کرپشن کاالزام ثابت نہیں ہوا،لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں، جو عوام دشمن بجٹ پر ووٹ ڈالے گا وہ عوام دشمن ہو گا، نوازشریف کے اہلخانہ کو بھی ملنے نہیں دیا جارہا

واضح رہے کہ نواز شریف کی ضمانت کی درخواست آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کر دی ہے، نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، آج جمعرات کو نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے کے باعث اہلخانہ کے علاوہ کسی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی

Shares: