گوجرانوالہ ڈپٹی کمشنر کا چلڈرن لائبریری کا دورہ

0
69

گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے کہا ہے کہ معاشرے میں کتاب بینی کے کلچر اور مطالعہ کے رحجان کو پروموٹ کرنے کے لئے ٹھو س اقدامات کئے جائیں گے اور چلڈرن لائبریری کو اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں میں بھی کتاب بینی کی اہمیت کو اجاگر اور مطالعہ کی جانب راغب کیا جا سکے-

یہ بات انہوں نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے دورہ کے دوران مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کہی کو آرڈینیٹر روٹری بک پراجیکٹ انٹرنیشنل پاکستان ساجد پرویز بھٹی، انچارج کمپلیکس میڈم عفت کے علاوہ دیگر افسران اور اہلکاران ان کے ہمراہ تھے-

ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے انچارج لائبریری کمپلیکس عفت بی بی کو انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی- انہو ں نے کہاکہ چلڈرن لائبریری کمپلیکس کو ا پ گریڈ کرکے بچوں کو بہترین ماحول میں تفریح فراہم کی جائے گی اور روٹری بک پراجیکٹ انٹر نیشنل پاکستا ن کے تعاون سے لائبریری میں بچوں کے لئے مزید کتابیں فراہم کی جائیں گی تاکہ ان میں مطالعہ کا شوق پروان چڑھ سکے – انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں کتاب بینی کی اہمیت کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے-

Leave a reply