سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو آج بھی نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج ملاقات کا دن تھا، کوٹ لکھپت جیل میں آج بھی نواز شریف کے ذاتی معالج کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا وقت ختم ہو گیا ہے،میں نے باہرگھنٹوں انتظار کیا، مجھے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی .

ڈاکٹر عدنان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف قید تنہائی میں ہیں،میری بار بار کی درخواستیں مسترد کردی گئیں،یہ وقت بھی گزر جائے گا.

 

واضح رہےنواز شریف کے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا گیا

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

ڈاکٹرعدنان نواز شریف کا ذاتی معالج نہیں بلکہ…..شہباز گل نے کر دیا انکشاف

واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے طبی بنیادووں‌ پر نواز شریف کو چھ ہفتوں کی ضمانت دی تھی لیکن اس کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں ہوئی، نواز شریف نے طبی بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی لیکن عدالت نے نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

Shares: