نواز شریف سے ملاقات کرنیوالا پراسرار شخص کون؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
نواز شریف سے ملاقات کرنیوالا پراسرار شخص کون؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں کس پراسرار شخص نے ملاقات کی اس حوالہ سے صحافی نے دعویٰ کر دیا
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ایک پر اسرار شخص کی ملاقات ہوئی جس میں اس شخص نے اپنا آدھا چہرہ مفلر جبکہ باقی ٹوپی سے چھپا یا ہوا تھا، ملاقات کے بعد شہباز شریف نے پراسرار شخص کو ایون فیلڈ فلائیٹس کے پیچھے دروازے سے الوادع کیا،صحافیوں کے سوال پر اپوزیشن لیڈر نے کوئی جواب نہیں دیا..
نواز شریف سے ملاقات کرنے والا یہ شخص کون تھا اس حوالہ سے چہ میگوئیاں جاری ہیں تا ہم سینئر صحافی عمر چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ شخص پی آئی اے میں ملازم ہے اور اس بات کی تصدیق کرنے والوں میں اسکا ایک کولیگ بھی شامل ہے. پی آئی اے کے اس کپتان کا نام کیپٹن ہمایوں جمیل ہے .
کیپٹن ہمایوں سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کیساتھ میریٹ ہوٹل ایجوئیر روڈ میں بیٹھے تھے اور باتوں باتوں میں میاں نواز شریف کی عیادت اور ملاقات کی خواہش ظاہر کی جسکے بعد شہباز شریف نے بڑے بھائی سے فون پر رابطہ کیااور بتایا ہمایوں جمیل ملنا چاہتے ہیں ،میاں نواز شریف کو اطلاع دینے کے بعد شہباز شریف نے کیپٹن ہمایوں کو اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھایا اور ایون فیلڈ ہاؤس لے گئے .ملاقات کے بعد کیپٹن ہمایوں خود وہاں سے روانہ ہوۓ اور ایون فیلڈ سے باہر جانے کے اس دروازے کا انتخاب کیا جو پارک لین کی طرف کھلتاہے، کیپٹن ہمایوں اپنی سرکاری ملازمت کی وجہ سے میڈیا کے سامنےنہیں آنا چاہتے تھے
واضح رہے کہ میاں نواز شریف نے وزیر اعظم بننے کے بعد پی آئی اے میں میرٹ کے خلاف جاتے ہوئے اپنے دوستوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنے ایک چہیتے میٹرک پاس پائلٹ ہمایوں جمیل کو پی آئی اے کا نیا ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ آپریشن مقرر کر دیا تھا،کیپٹن ہمایوں پی آئی اے کے پائلٹ اور شریف فیملی کے پرانے دوست 2007 میں لندن سے جلاوطنی سے واپسی پر بھی اس پرواز کے کپتان تھے