لاہور:نوازشریف نے سعودی عرب سے مدد کی اپیل کردی:میڈیا پرخبریں بھی خود ہی لگوارہے ہیں:اہم ن لیگی رہنما کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ کی طرف سے نوازشریف کو ملک بدرکرنے کے پیغام کے بعد نوازشریف نے سعودی عرب میں پناہ لینے کے لیے رابطے شروع کردیئے ہیں
ادھرذرائع کے مطابق اس حوالے سے نوازشریف نے اپنے کاروباری حلیفوں کوکردار اداکرنے کی درخواست کی ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ لندن میں اس وقت نوازشریف کے غیرملکی دوست بھی اسی فکر میں ہیں کہ نوازشریف کو پاکستان نہ ہی جانے دیا جائے
اس حوالے سے نوازشریف کے قریبی ن لیگی رہنما نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کو امریکہ میں موجود کچھ قوتوں نے پیش کش کی ہے وہ اگرامریکہ میں آناچاہتےہیں تو ان کو تحفظ دیا جائے گا
اس لیگی رہنما کے مطابق پاکستانی میڈیا میں نوازشریف کے حوالےسے خبریں بھی خودہی لگوائی جارہی ہیں اوراکثرخبرکا متن مریم نوازکی موجودگی میں تیار ہوتا ہے
یہ بھی بتایا گیا کہ اگرمریم نواز موقع پرنہ ہوں تو پھر یہ متن پڑھ کرمریم نواز سے سنایا جاتا ہے واٹس اپ پردکھایا جاتا ہے اورپھر اس کی منظوری لی جاتی ہے
اس اہم رہنما کا کہنا ہے کہ اس کے لیے ایک فوکل پرسن بھی مقرر کیا گیا ہے جو تمام اخبارات اورچینلز کو یہ خبرشیئر کرتے ہیں ، اس مقصد کے لیے بھاری رقم ان میڈیا گروپس کو دی جارہی ہے
اس رہنما کا کہنا ہے کہ اس قسم کی خبریں شیئر کی جاتی ہیں جن میں یہ تاثردیا جاتا ہے کہ نوازشریف خود نہیں بلکہ سعودی عرب ، قطر ، امریکہ بھارت یا ایسے ہی دیگر ممالک نواز شریف کو یاد کرتے ہیں بلاتے ہیں
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو برطانوی حکومت نے وارننگ جاری کردی ہے اس کے بعد نوازشریف نے اپنے کاروباری دوستوں کے ذریعے کوششیں تیز کردی ہیں ، یہ کوششیں بارآورہوتی ہیں یا نہیں اس کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا