نواز شریف اور زرداری نے بیرونی دوروں پر کتنے ارب روپے خرچ کئے، ہوشربا انکشافات
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نواز شریف چار سال میں 262 دن بیرون ملک دوروں پر رہے ، آصف زرداری نے دورہ صدارت میں 134 غیر ملکی دورے کیے ، زرداری کےصرف دبئی کے 51دورےتھے جن پر 10کروڑ روپےخرچ ہوئے،
وفاقی کابینہ اجلاس سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ آصف زرداری کے 48 دورے ذاتی نوعیت کے تھے، لندن برطانیہ کے 17 دوروں پر 32 کروڑ روپے خرچ ہوئے ، آصف زرداری مجموعی طورپر 257 دن ملک سےباہر رہے آصف زرداری سوا تین ہزار لوگوں کو اپنے ساتھ باہر لے کر گئے ،زرداری کےبطور صدر غیر ملکی دوروں پر ایک ارب 42 کروڑ روپے خرچ ہوئے ، 55 کروڑ روپے ان کے ہوٹل میں قیام پر خرچ ہوئے،
شفقت محمود نے بتایا کہ نواز شریف نے چار سال میں ایک ارب 84 کروڑ روپے بیرون ملک دوروں پر خرچ کیے ، غریب ملک کے صدر نے دو کروڑ کی ٹپس دیں ، 5کروڑ کے گفٹ دے دیے، جب قرضے بڑھ رہےتھے تو شاہ خرچیوں کوسن کر رونگھٹےکھڑے ہوجاتے ہیں. انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے لندن کے بیس دورے ذاتی تھے جن پر سرکاری خرچ ہوا،نواز شریف نے لندن کے دوروں پر 22 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے ، ان کے اخراجات میں پی آئی اے کا طیارہ استعمال کرنے کا نقصان شامل نہيں ہے ،