اسلام آباد : نوازشریف نےاپنی اولاد کو کوئی تمیزنہیں سکھائی:بے ادب لڑکی قوم کے بڑوں کی پگڑیاں اچھال رہی ہے:سابق وزیراعظم کااظہارافسوس ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم نے اظہارافسوس کرتے ہوے کہا ہے کہ نوازشریف نے اپنی اولاد کوکوئی تمیز نہیں سکھائی ، ایک لڑکی سے اس قوم کے بڑوں بڑوں کی عزتیں پامال کروارہےہیں
سابق وزیراعظم سردارسکندر حیات نے بڑے دکھ کے ساتھ کہا ہے کہ پاکستان کے اس معاشرے میں یہ تصور نہیں تھا کہ کوئی لڑکی اٹھ کراپنے بڑوں کورسوا کرے ان کی پگڑیاں اچھالے اورپھربےادبی اوربدتمیزی سے پیش آئے ، وہ کہتے ہیں کہ صرف یہ ہی نہیں بلکہ اس لڑکی نے برادریوں ، خاندانوں ، قبیلوں اورطبقات کو آپس میں لڑا دیا ہے
اسی حوالے سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو میٹرک فیل قرار دے دیا۔سردار سکندر حیات نے حلقہ احباب میں بیٹھے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اب وہ ایک لڑکی کے غلام بن جائیں اور لڑکی بھی وہ جو میٹرک فیل ہے۔
سکندر حیات نے کہا مریم نواز عمران خان کو کہتی ہیں کہ وہ ایک یونین کونسل نہیں چلا سکتے۔انہیں ایسی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئیے۔سکندر حیات نے مزید کہا کہ یہ لوٹ مار کرتے رہے ہیں اور تو اور میرسڈیز کار چھین کر لے گئے تھے۔اگر ان میں اخلافی جرات ہے تو اس بات سے انکار کریں کہ وہ کار میری نہیں تھی۔انہوں نے کہا جب مسلم لیگ ن کی قیادت پر برا وقت آیا تو تب انہوں نے یہ کار مجھے واپس بھیجی مگر میں نے کہا کہ اب یہ آپ ہی رکھیں۔
لڑکی کی غلامی قبول نہیں اور اس لڑکی کی بلکل بھی نہیں جو میٹرک فیل ہو، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و بانی مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سردار سکندر حیات نے مریم نواز کو میٹرک فیل قرار دیدیا کہا میٹرک فیل لڑکی عمران خان کو کہتی ہے یہ یونین کونسل نہیں چلا سکتا کتنے شرم کی بات ہے pic.twitter.com/1y9dnzwMgB
— Babar Abbasi (@BabarAbbasiPk) February 18, 2021
انہوں نے کہا کہ ان کو بطور وزیراعظم استحقاق حاصل تھا کہ وہ ڈیوٹی فری چیز خرید سکتے تھے۔اس طرح انہوں نے 1990 میں مرسیڈیز کار خریدی جوکہ اس وقت مارکیٹ میں 85 لاکھ کی تھی مگر انہوں نے یہ کار 16 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔اس کار پر جب نواز شریف کی نظر پڑی تو وہ مجھے بار بار کہنے لگے کہ یہ کار مجھے دے دو ،وہ بار بار اصرار کرتے رہے مگر میں مسلسل اس بات کو ٹالتا رہا۔
واضح رہے کہ ے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سکندر حیات نے حال ہی میں مسلم لیگ ن سے علحیدگی اختیار کر کے مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ سکندر حیات نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے میری زیرو میٹر گاڑی مرسڈیز چھین لی تھی۔انہوں نے انٹرویو کے دوران کہا کہ نواز شریف انتہائی کنجوس انسان ہیں۔وہ تو اپنی جیب سے پکوڑا تک نہیں خرید سکتے،ان سے اگر کوئی اسلام آباد سے ملنے جا رہا ہوتا تو اسے کہتے تھے کہ میرے لیے فلاں جگہ سے پکوڑے لیتے آنا۔
سردار سکندرحیات کہتے ہیں کہ نوازشریف میں اخلاقی جرات ہے تووہ پاکستان میں آئیں اوراپنے اوپرلگائے گئے الزامات کی ثبوت دے کرتردید کریں ، انہوں نے کہا کہ یہ لڑکی کبھی گلگت بلتستان جاتی ہے تو اس ملک کی بنیادوں کوکھوکھلا کرنے کی سازش رچاتی ہے اورآزادکشمیر آتی ہےتوکشمیریوں کوپاکستان سے بدظن کرنے کا گھنونا کھیل کھیلتی ہے
ان کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں پہلی ایسی بے ادب لڑکی دیکھی جس نے اس ملک کی عوام کو ، ماں بیٹی کو ، باپ بیٹے کو اورپھرسیاسی اورمذہبی بنیادوں آپس میں لڑا دیا ہے