لندن کی عدالت کے مطابق بے چارے نواز شریف خاندان کی 800 ملین ڈالرز کی 76 جائیدادیں ہیں :فوادچوہدری

0
44

اسلام آباد: لندن کی عدالت کے مطابق بے چارے نواز شریف خاندان کی 800 ملین ڈالرز کی 76 جائیدادیں ہیں :فوادچوہدری بھی پھٹ پڑے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بالآخرشریف خاندان کی مکاریوں پر پھٹ ہی پڑے ، وہ کہتے ہیں کہ لندن کی عدالت کے مطابق نواز شریف خاندان کی 800 ملین ڈالرز کی 76 جائیدادوں کا انکشاف۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے براڈ شیٹ کیس سے متعلق کہا ہے کہ نواز شریف کے خاندان کی 76 جائیدادوں کی قیمت 800 ملین ڈالر بتائی گئی، پھر کہتے ہیں نواز شریف کی جائیدادوں کو چھوڑیں آگے چلیں۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کیس کے حقائق نیا تہلکہ ہیں، نواز شریف کے خاندان کی 76 جائیدادوں کی قیمت 800 ملین ڈالر بتائی گئی ہے، یہ بات اب لندن کی عدالت کہہ رہی ہے، پھر کہتے ہیں نواز شریف کی جائیدادوں کو چھوڑیں آگے چلیں، بھائی کیسے آگے جاسکتے ہیں اگر ان کو چھوڑ دیں۔

Leave a reply