نواز شریف کی جائیداد ہو گی نیلام،مگر کب؟ اعلان ہو گیا

0
131

نواز شریف کی جائیداد ہو گی نیلام،مگر کب؟ اعلان ہو گیا
لاہور:اشتہاری اورمفرورنواز شریف کی جائیدادیں 19 نومبر کو نیلام کردی جائیں‌:اسسٹنٹ کمشنرلاہور نے حکم دے دیا ، اطلاعات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ نے 19 نومبر کو نواز شریف کی لاہور کی زمین کی فروخت کے لیے نیلامی کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر لاہور نے احتساب عدالت کے اپریل کے فیصلے کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور میں جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 135 اپر مال لاہور کے نام سے مشہور جائیداد کی نیلامی، موضع میاں میر، تحصیل کینٹ میں واقع ہے۔ نیلامی لاہور 19-11-2021 بروز جمعہ صبح 10:00 بجے اسسٹنٹ کمشنر آفس کینٹ کے احاطے میں کی جائے گی

 

 

خیال رہےکہ رواں سال اپریل میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی غیرمنقولہ جائیدادکی نیلامی کا حکم دیا تھا۔

توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کی جائیداد نیلامی کے معاملے پر نیب نے احتساب عدالت نمبر 3 میں درخواست دائر کی تھی۔

نیب کی درخواست کے متن میں تحریر تھا کہ متعلقہ حکام کوضبط شدہ جائیدادیں نیلام کرنےکی ہدایت کی جائے، نیب کا درخواست میں موقف تھا کہ نوازشریف نےجان بوجھ کر سرنڈر نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی رکوانے سے متعلق درحواستیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی تھیں‌۔

 

 

 

نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی رکوانے سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ نے مختصر فیصلہ سنایا۔

جائیدادوں کی نیلامی رکوانے سے متعلق درخواستیں میاں اقبال برکت، محمد اشرف اور اسلم عزیز کی جانب سے دائر گئی تھیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ درخواست گزار کے پاس متبادل فورم موجود ہے اور نیلامی رکوانے کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ متبادل فورم موجود ہونے پر ہائی کورٹ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت یہ درخواستیں نہیں سن سکتی

Leave a reply