نواز شریف کو ہارٹ اٹیک اور پلیٹ لیٹس سے متعلق کیا ہے تازہ صورتحال؟ اہم خبر
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کا علاج جاری ہے، ان کیلئےدعائیں کرنے والوں کاشکریہ ادا کرتی ہوں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ روزنوازشریف کومعمولی نوعیت کا ہارٹ اٹیک ہوا ہے، مشکل وقت میں شریف خاندان کےساتھ کھڑےرہنےپررہنماؤں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں، واضح رہے کہ آج ہی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی منگل تک انسانی بنیادوں پر عبوری ضمانت منظور کی گئی ہے، عبوری ضمانت العزیزیہ ریفرنس میں منظورکی گئی ہے،
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی جس میں میاں نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست کو آج ہی سننے کی استدعا کی گئی تھی، شہبازشریف نے 11 رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کو بھی اپنی درخواست کا حصہ بنایا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی ڈویژنل بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت 3 بار وقفہ کیا گیا جس کے بعد عدالت نے سابق وزیراعظم کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عبوری ضمانت پر رہائی کی درخواست منظور کی،