لندن میں چھپا نوازشریف ہمیں‌استعمال کررہا ہے:پہلے پاکستان آئے پھرہمیں پٹّی پڑھائے :پی پی

اسلام آباد:لندن میں چھپا نوازشریف ہمیں‌استعمال کررہا ہے: :پی پی نے بڑی بات کہہ دی ،ادھر مولانا فضل الرحمن اور پی پی کے درمیان فاصلے بڑھ گئے ،اطلاعات کےمطابق پی پی اورمولانافضل الرحمن کے درمیان فاصلے بڑھ چکے ہیں اوریہ بھی اطلاعات ہیں کہ مولانا فضل الرحمن کسی بھی وقت کوئی اہم اعلان کرسکتے ہیں‌

ادھر اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم عملی طورپرٹوٹ چکی ہے اورکہا جارہا ہے کہ استعفوں کے معاملے پرپی پی نے "چٹّا چواب "دے دیا ہے ،جس کی وجہ سے مولانا بہت پریشان ہیں اوروہ کسی بھی وقت کوئی بڑا فیصلہ کرسکتے ہیں‌

ادھر ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کااجلاس بھی ہوا ہے جس میں‌ یہ نوازشریف کی لندن میں سیاست کھیلنے پربھی شکوے سامنے آئے ہیں ، اجلاس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف ہمیں استعمال کررہا ہے ،

دوسری طرف یہ بھی مطالبہ سامنے آیا ہے کہ اگرنوازشریف پاکستان نہیں آتا توپیپلزپارٹی کسی فیصلے کی پابند نہیں ہے ،نوازشریف پہلے پاکستان ائے پھرہمیں پٹی پڑھائے

اس سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایزیگٹو کمیٹی کااجلاس چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں اھم فیصلے کئے گئے مستعفی ناہونےاعلان شرط میاں نوازشریف کی واپسی پر مشروط کردی ھے اور ضمنی الیکشن میں پھرپور حصہ لینے کااعلان کیا ھے

بلاول بھٹو کی زیرصدارت اہم اجلاس میں سینٹ الیکشن میں ہرصورت لڑنے کااعلان کیا ھے اور یہ بھی فیصلہ ھوا ھے کہ لانگ مارچ میں حصہ ضرور لینگے اور میاں نوازشریف واپس آئیں اور لانگ مارچ کی قیادت کریں کسی صورت میں جمہوریت ڈی ریل نا کرنے کافیصلہ مولانا فضل الرحمن کی جماعت میں دراڑیں پڑچکی ھیں قریب قریب پی ڈی ایم ٹوٹنے کے قریب ھے

مولانافضل الرحمان کی بےنظیربھٹوکی برسی میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے بھی بات ہوئی جس پرپارٹی رہنماوں نے کہا کہ جس کو ہماری شہید قائد کی برسی پراعتراض ہے تواس کے ساتھ نہیں چل سکتے

اس اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پیپلزپارٹی کسی کی ڈکٹیشن پرچل کراپنا نقصان نہیں کرسکتی

Comments are closed.