نوازشریف میڈیکل رپورٹس جعلی ہونے کی وجہ سے نہیں دے رہے،قوم کومزید ان کی جعل سازیوں کا علم ہوجائے گا: فروغ نسیم

0
60

اسلام آباد :نوازشریف میڈیکل رپورٹس جعلی ہونے کی وجہ سے نہیں دے رہے،قوم کومزید ان کی جعل سازیوں کا علم ہوجائے گا:اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نوازشریف میڈیکل رپورٹس جعلی ہونے کی وجہ سے نہیں دے رہے، میڈیکل رپورٹس جمع نہ کروانے کی سزا وہی ہے ، جو یوسف رضا گیلانی کو ہوئی،

ڈاکٹرفروغ نسیم نے مزید کہا کہ شہبازشریف ضامن ہیں ان کو بھی پریشانی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف میڈیکل رپورٹس جمع نہ کروا کے عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

کیونکہ نواز شریف کو عدالتی احکامات پر باہر جانے دیا گیا۔ نوازشریف کی ضمانت ان کے بھائی شہباز شریف نے دی تھی، جبکہ شہباز شریف اس وقت ملک میں موجود ہیں۔ اب نوازشریف صحتیاب ہوچکے ہیں لیکن وہ رپورٹس نہیں جمع کروا رہے کیونکہ ان کی رپورٹس میں جعل سازی ہے، اسی لیے رپورٹس نہیں جمع کروا رہے۔نسیم فروغ نے کہا کہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ نوازشریف کی گزشتہ رپورٹس میں جعل سازی ہے۔

اس لیے ابھی تک رپورٹس نہیں دی گئیں۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ایف اے ٹی ایف بل کی حمایت کرنی ہے یا نہیں یہ فیصلہ پوزیشن نے کرنا ہے۔ ان کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ پاکستان کو بچائے گی یا اپنی سیاسی لیڈر شپ کو بچائے گی؟ اپوزیشن کو ایف اےٹی ایف بل کی حمایت کرنی چاہیے۔ میرا نہیں خیال کہ اپوزیشن پاکستان کو بلیک لسٹ میں دیکھنا چاہتی ہے۔ خدانخواستہ پاکستان بلیک لسٹ ہوگیا تو بہت نقصان ہوگا۔

Leave a reply