نوازشریف سیاست میں،انتقام،نفرت،عدم رواداری کےخالق: افتخارچوہدری کےذریعےخطرناک کھیل کھیلے:اعتزازاحسن

0
43

لاہور:نوازشریف ہی پاکستان میں سیاست میں،انتقام،نفرت،تعصب،عدم رواداری کےخالق ہیں:قوم نے ان کوبھلادیا:ااطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ، قانون دان اورسنیئر وکیل چوہدری اعتزازاحسن کہتے ہیں کہ سیاست میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں‌لیکن پاکستانی سیاست میں نوازشریف نے انتقام،نفرت،تعصب،عدم رواداری کو رواج دیا

ان خیالات کا اظہارانہوں نے سنیئر صحافی مبشرلقمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ، ایک سوال کے جواب میں چوہدری اعتزازاحسن نے انکشاف کیا کہ نوازشریف اس قدراقتدارکو بھوکا ہے کہ اس نے آئین میں 15 ترمیم کے ذریعے خلیفہ المسلمین بننے کی گھنونی کوششیں‌ کیں‌،

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی اس گہری سازش کو پییپلزپارٹی نے ناکام کیا ، ایک اورسوال کے جواب میں جس میں‌ مبشرلقمان نے پوچھا کہ پی پی کے دووزرائے اعظم شہید ہوئے لیکن آج تک پی پی نے پاکستان اورپاکستان کی سلامتی کے اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ نہیں کیا لیکن نوازشریف تو بازآنے کا نام ہی نہیں‌ لے رہا

 

اس پر چوہدری اعتزازاحسن نے بڑی خوبصورت بات کی اوریہ بھی انکشاف کیا کہ نوازشریف نے جس طرح افتخار چوہدری کواستعمال کیا اس سے پہلے کہیں بھی ایسی گھٹیا اوربزدلانہ حرکت دیکھنے کو نہیں ملے گی

انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری کے ذریعے نوازشریف نے سپریم کورٹ کے نام سے بہت خطرناک کھیل کھیلے جس کی سزا ابھی تک قوم بھگت رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ نوازشریف خود اسٹیبلشمنٹ کی نرسری کی پیداوارہیں‌ آج اسی ادارے کے خلاف باتیں‌کرتے ہیں جوملک و قوم کی سلامتی کی علامت ہیں ، ان کوشرم آنی چاہیے

Leave a reply