نوازشریف ایک تاریخ کا نام ہے جس کےکارناموں کوقوم کبھی بھی نہیں بھول پائے گی:میاں اسلم اقبال

0
54

لاہور:نوازشریف ایک تاریخ کا نام ہے جس کےکارناموں کوقوم کبھی بھی نہیں بھول پائے گی:میاں اسلم اقبال کی دل ہلا دینے والی تقریر،اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی ممبر پنجاب اسمبلی اورصوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال نے ایسی گفتگو کی کہ جس کوسننے والا بار بار سنتا ہے

میاں اسلم اقبال نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اس قوم کی بدقسمی سمجھ لیں کہ نوازشریف اورشہبازشریف نے جمہوریت اورآئین کے نام پر قوم کو لوٹا اورایسا لوٹا کہ ان کے ہاتھ کی صفائی کو پکڑنا مشکل ہوگیا

میاں اسلم اقبال نے اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ 56 کمپنیاں بنانے والے خادم اعلیٰ سے پوچھیں کہ کیسے فرضی کمپنیوں‌کے ذریعے غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی کوہتھیایا گیا

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ جعلی دستاویزات سے پیسے کولوٹا گیا

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں طعنے دیتے ہیں‌کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے میں پوچھتا ہوں کہ آپ کس کے پاس جاتے رہے ، آپ بھی توآئی ایم ایف کے پاس ہی جاتے رہے ، میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سنیں‌ہم کیوں‌گئے

 

 

اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ آپ نے جوقوم کو لوٹا تھا اورپھریہ ملک مقروض سے مقروض ہوتا گیا آپ کے اس ملک پرڈالے گئے قرض کی رقم واپس کرنے کے لیے ہمیں قرض لینا پڑا ،

میاں اسلم اقبال نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے ن لیگ کے اعتراضا ت کا بڑا خوبصورت جواب دیا

Leave a reply