نواز شریف کی بریت اس بات کا ثبوت ہے کہ انکے خلاف سازش کی گئی ہے،احسن اقبال
نواز شریف کے خلاف مقدمات سے بریت نے ثابت کر دیا ہے کہ سازش کی گئی ،8 فروری کو عوام ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر کامیاب کرے گی۔ مسلم لیگ ن نے ملک سے دہشت گردی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نکالا ، 8 فروری کو عوام ملک کا دفاع کرنے والوں اور شرانگیزی پھیلانے والوں کو دیکھ کر ووٹ دے ۔ پاکستان کے عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ ان کے مستقبل کے فیصلے کون کرتا ہے اور انکے لئے کون سوچتا ہے، سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے ناروال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو جو ملک دشمن ایجنڈا سامنے لایا گیا اسکے بعد کسی بھی قوت کو پاکستان کے خلاف سازش کرنے کی ضرورت نہیں، مزید کہا کہ کیا ہم ملک کو سی پیک دینا چاہتے ہیں یا ملک کو تباہی کی طرف لیجانا چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد اس کا سوشل میڈیا ملکی مفادات کے خلاف مہم چلا رہا ہے، پی ٹی آئی فلسطینی مظلوموں کی آواز اٹھانے کی بجائے ملک کو نشانہ بنا رہے،سوشل میڈیا ٹیم غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے ۔ نوجوانوں کا لیپ ٹاپ اور تعلیمی نظام کو ٹھپ کر کہ گالی گلوچ پر لگا دیا گیا ۔ دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ نارووال مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے ہم مسلم لیگ ن کارکنوں کے جذبات کو مجروح نہیں ہونے دیں گے،لوٹوں کو ٹکٹ دینے کی سفارش نہیں کریں گے ،کوئی بھی لوٹا نارووال سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہیں لے سکتا،میری بیوی شکرگڑھ سے الیکشن میں حصہ نہیں لے رہی میں تردید کرتا ہوں ۔