مولانا فضل الرحمن کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں، نگران وزیر داخلہ

0
167

عام انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، ہم شفاف انتخابات کےلیے ہر طرح کی سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے تمام لوگ قابل عزت ہیں، سب اپنی الیکشن مہم چلائیں، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی کو کوئی خطرہ نہیں البتہ مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ ملزم کو گرفتار کیا گیا اور ریسٹ ہاؤس میں ٹھہرایا گیا، ایسا نہیں ہوا کہ ایک ملزم کو دیکھ کر عدالت میں کہا جائے کہ گڈ ٹو سی یو۔سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا معاملہ عدالتوں میں ہے، زیر التوا معاملے پر بات کرنا مناسب نہیں۔ نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں کافی وقت کے بعد پیپلز پارٹی نے اتنا بڑا جلسہ کیا، لیول پلیئنگ فیلڈ تھی تو پی پی جلسہ کرپائی۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کی بالکل نیوٹرل ہے، ہمارے لیے سب برابر ہیں، وزارت داخلہ سے میاں صاحب کو کوئی ریلیف نہیں ملا، سیکیورٹی تھریٹس ہیں، لیکن ہمیشہ کی طرح چیلنجز سے نمٹ لیں گے۔

Leave a reply