مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت محکمہ آبپاشی اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہائوس...

ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کے ٹکٹس چرا نے والے ہیکرز گرفتار

نیویارک: امریکا میں 2 ہیکرز نے مقبول پاپ گلوکارہ...

نواز شریف کی تصاویر والے پوسٹرپھاڑنے پر پولیس کا اساتذہ وطلبا پر لاٹھی چارج،فائرنگ،کئی گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبرکو پاکستان واپس آ رہے ہیں،نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں سے وہ یو اے ای آئیں گے اور 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے، لاہور میں مینار پاکستان پر نواز شریف جلسہ سے خطاب کریں گے

نواز شریف کے بھر پور استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، مریم نواز روزانہ کی بنیاد پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ استقبال کی تیاریوں کے حوالہ سے اجلاس کر رہی ہیں، ن لیگ کی کوشش ہے کہ مینار پاکستان کو بھرا جائے،اورشاندار استقبال کیا جائے،پنجاب کےتمام اضلاع میں ن لیگ کی کارنر میٹنگز ہو رہی ہے،ضلعی و تحصیلی عہدیداران کو 21 اکتوبرکو مینار پاکستان بندے لانے کے لئے ٹاسک مل گیا ہے،

وہیں پنجاب کے شہر فیصل آباد میں نواز شریف کے خلاف آج جمعرات کو سکول کے طلبا نے احتجاج کیا تو پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا جس کے بعد طلبا کی دوڑیں لگ گئیں، ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مصطفیٰ گجر نامی صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ اساتذہ پر ہوائی فائرنگ کی گئی اور طلبا کو گرفتارکیا گیا، نہتے طلبا پر فائرنگ کی گئی، ویڈیو میں طلبا کو بھاگتے دیکھا جا سکتاہے

مصطفیٰ نامی صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد گورنمنٹ کالج سکول کے بچے احتجاج کر رہے ہیں اور ان پر ہوائی فائرنگ ہو رہی ہے لاٹھی چارج ہو رہی ہے اور ان کو گرفتار کیا جا رہا ہے وہ بچے نواز شریف کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اب نواز شریف بھی کوئی ادارہ ہے جن کی بیحرمتی ہو جائے گی

باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں اساتذہ اپنے حقوق کے لئے احتجاج کر رہے ہیں، اسی احتجاج کے دوران نواز شریف کے بینرز سامنے آئے تو احتجاج کے شرکا نے بینر پھاڑے، ان پر نواز شریف کی تصاویر لگی ہوئی تھیں،جس کے بعد پولیس نے اساتذہ و طلبا پر لاٹھی چارج کیا اور ہوائی فائرنگ کی،واقعہ سمندری روڈ پر پیش آیا،پولیس نے اساتذہ کو بھی گرفتار کیا ہے، پولیس نے خواتین اساتذہ کو بھی گرفتار کیا ہے،سکول کے ٹیچروں کا کہنا ہے سرکاری سکول پرائیویٹ نہ کریں بچوں کی پڑھائی میں اثر پڑے گا.پنجاب حکومت نے پنجاب کے کئی سکولوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اساتذہ نے پنجاب بھر میں احتجاج شروع کر رکھا ہے،

فیصل آباد میں چوہدری صفدر مرکزی صدر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجاب سمیت درجنوں اساتذہ گرفتار کر لئے گئے ہیں،

پنجاب کے شہر راولپنڈی میں بھی سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے ،نجکاری کے خلاف اساتذہ نےسی ای او ایجوکیشن کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے ہیں،مظاہرین کی جانب سے ظالمانہ اقدامات کے خلاف حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کسی صورت قابل قبول نہیں،پنجاب حکومت کو نجکاری فیصلہ واپس لینے کے لیے 9 اکتوبر تک ڈیڈ لائن دی تھی،سرکاری تعلیمی اداروں میں ہونے والی بندش کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہو گی،حکومت لیوانکیشمنٹ اور پینشن ترامیم کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan