نوازشریف کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں. مرتضیٰ سولنگی

مرتضیٰ سولنگی اپنی ذمےداریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں
Murtaza Solangi

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں کا کام جاری ہے، انتخابی مہم کےلئے سیاسی جماعتوں کو 54 دن کا وقت ملنا ضروری ہے جبکہ کراچی میں گورنر سندھ سے ملاقات کے بعد نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگراں حکومت آنے سے پہلے جو حکومت تھی اس میں بڑا حصہ ن لیگ کا تھا، فواد حسن فواد کو اگر وزیر بننا تھا تو وہ ن لیگ حکومت میں بن سکتے تھے۔

پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے قائد کی وطن واپسی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مقتول صحافی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ ہم جان محمد مہر کے قتل پر خاموش نہیں رہیں گے، لواحقین کو انصاف دلانے کی کوشش کرینگے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
روپرٹ مرڈوک: کیا فاکس نیوز اور ڈومینین کیس سے انہیں نقصان پہنچے گا؟
امریکی ڈالر مزید نیچے آگیا
محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست
پاکستان اورایتھوپیا کے درمیان پروازوں کی ازسر نوبحالی خوش آئند ہے،چیئرمین سینیٹ
تاہم اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا ہے کہ نگراں وزیراطلاعات سے ملاقات مثبت رہی، مرتضیٰ سولنگی اپنی ذمےداریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں جبکہ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں آنے والے دنوں میں مزید مثبت تبدیلیاں نظرآئیں گی۔ڈالر کی قیمت جلد 250 تک آنے والی ہے، ڈالر بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے اوپر جا رہا تھا، گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مثبت پیش رفت سے ہی پاکستان آگے بڑھے گا، یو اے ای، چائنا اور ترکیہ سے مثبت جوابات آئیں ہیں، ان ممالک کا پاکستان کی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہوگا۔

Comments are closed.