پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بے شمارخدمت کرنے کے ریکارڈز ہیں، ملک کےتین دفعہ بننےوالےوزیراعظم نوازشریف پابندسلاسل ہیں، نوازشریف صحیح معنوں میں سی پیک کےموجدہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کی بےگناہی کےناقابل تردیدشواہدسامنےآئےہیں، آج نوازشریف سےمتعلق پریس کانفرنس کررہےہیں، یقین ہےکہ عدالت عظمیٰ اوردیگرادارےنوازشریف کوانصاف ضروردلوائیں گے،
شہباز شریف نے کہاکہ نوازشریف نےقوم کیساتھ ملکرپاکستان کوایٹمی قوت بنایا، تمام پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں کاشکرگزارہوں،