نواز شریف کو اقتدار میں لایا گیا تو اسحاق ڈار پھر عوام کا خون نچوڑیں گے،فیصل کریم کنڈی

faisal karrm kundi

سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے مسلم لیگ ن کے منشور پر ردعمل میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا منشور نقالی کا شاہکار ہے،

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ملک نے تمہیں نواز اتم ملک کو کیا نوازو گے،مسلم لیگ ن کا بیانیہ ہی تکبر اور غرور میں ڈوبا ہوا ہے، نواز شریف نے ماضی کی طرح آج بھی دھڑلے سے غلط بیانی کی، میثاق جمہوریت پر دستخط کرنے کے بعد نواز شریف نے اے آر ڈی سےچھلانگ لگائی، مسلم لیگ ن جھوٹ بولتی رہی کہ نواز شریف نے جنرل پرویز مشرف سے کوئی ڈیل نہیں کی، مسلم لیگ ن 2007 کے انتخابات کا بائیکاٹ کرنا چاہتی تھی، 2008 کے انتخابات کے بائیکاٹ کا مطلب آمر جنرل پرویز مشرف کو مضبوط کرنا تھا،ایسا لگتا ہے جیسے نواز شریف صاحب نے ابھی تک میثاق جمہوریت کو سمجھا ہی نہیں،

فیصل کریم کنڈی نے سوال کیا کہ وہ کون تھا جو سنی سنائی طوطا کہانی پر کالا کوٹ پہن کر عدالت پہنچ گیا تھا؟ 2014 کے دھرنے میں صدر آصف علی زرداری نے نواز شریف کی حکومت بچائی، ایک سیاستدان نے کہا تھا نواز شریف مشکل میں ہوں تو پاؤں پکڑتا ہے مشکل سے نکلنے پر گریبان پکڑتا ہے، نواز شریف نے ہر قانون سازی اپنے مخالفین کو کچلنے کیلئے کی پھر خود ہی شکار بن گئے، عوام کے سچے لیڈر مشکل حالات میں ڈیل کرکے ملک چھوڑ کر نہیں بھاگتے، کاش نواز شریف صاحب 16 ماہ کی حکومت کے دوران اپنے بھائی سے سچائی کرتے، خزانہ بجلی اور گیس کی وزارتیں ن لیگ کے پاس تہیں عوام کو ریلیف کیوں نہیں دیا؟ نواز شریف کو اقتدار میں لایا گیا تو اسحاق ڈار پھر عوام کا خون نچوڑیں گے،

پاکستان کو نواز دو کے سلوگن سے مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور جاری 

ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

 پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں

 آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پہنچ کر خطاب کیا،

الیکشن والے دن بلاول کو ووٹ دیں ،اور اس کو کامیاب بنائیں

بلاول بھٹو زرداری کی بلاول ہاؤس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے ملاقات

 مقامی قیادت کی جانب سے انہیں سرائیکی چادر اور پگڑی پہنائی گئی

Comments are closed.