مزید دیکھیں

مقبول

سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کل ہو گا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان رواں سال کی دوسری...

پاکستانی طالبعلم کا اعزاز، موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب

کبیروالا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طالب علم موسی...

یزمان:چک 108 ڈی این بی میں جاز ٹاور کی بیٹریوں میں آگ لگ گئی

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) تحصیل یزمان کے...

اوچ شریف: ٹرک کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، شوہر شدید زخمی

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ...

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکل سکا،کیا چیزرکاوٹ بن گئی ؟

اسلام آباد : سابق وزیراعظم کی بیرون ملک جانے کی اطلاعات اب حقیقت میں بدل رہی ہیں، نواز شریف کی یہ خواہش کہ وہ جلدی سے جلدی یہ ملک چھوڑ جائیں مگر اس میں بھی ایک رکاوٹ حائل ہوگئی ہے ، یہ رکاوٹ عارضی ہے ، اطلاعات کے مطابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی عدم موجودگی کی وجہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام آج ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نہ نکل سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کا متعلقہ عملہ رات گئے تک وزارت داخلہ میں بیٹھارہا۔ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب آپریشنز بھی نیب کے دفتر آئے لیکن چیئرمین نیب کی عدم دستیابی کےباعث ای سی ایل سے نام نکالنے کی کارروائی نہ ہوسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے نیب کا سند عدم اعتراض (این او سی) ضروری تقاضا ہے۔خیال رہے کہ نواز شریف کے بھائی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے وزارت داخلہ کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ایک باضابطہ درخواست جمع کرائی گئی ہے۔