پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےاپنے خطاب میں کہا کہ نواز شریف نے سچ بولنا شروع کیا ہے اور حق اور سچ کے راستے پر چلنے کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے-
باغی ٹی وی : مریم نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کے حالات خراب سے خراب تر ہو رہے ہیں دھرنے، ڈان لیکس سمیت سب کچھ نواز شریف نے اپنے سینے پر لیا جب اداروں کو یرغمال بنا لیا گیا تو نواز شریف نے سچ بولنے کا فیصلہ کر لیا ہے-
مریم نواز نے کہا کہ تمام تر ریاستی طاقت کے استعمال کے بعد بھی معاملات ان کے حق میں نہیں چلے تو اب یہ سب کچھ کیا جا رہا ہےمیڈیا بھی خوف کی زنجیروں میں تھا لیکن اب زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں-
مریم نواز نے کہا حق اور سچ کے راستے پر چلنے کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے میں نے پہلے بھی قیمت ادا کر رکھی ہے اور اب میرا خود مکمل ختم ہو چکا ہے مجھے گرفتار کیا گیا تو سیاہی آپ کے اپنے چہرے پر ملی جائے گی-
مریم نوز نے اپنے خطاب میں کہا کہ نواز شریف لندن سے پارٹی کی قیادت کرینگے ہمارے پاس لیڈروں اور کارکنوں کی کوئی کمی نہیں
آپ انہیں گرفتار کرتے کرتے تھک جائیں گے لیکن لیگی کارکنوں کی تعداد میں کمی نہیں آئے گی مشکلات آتی ہیں تو تاریخی طور پر لوگ پیچھے ہٹ جاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہو گا-
مسلم لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ میری ریلی کے بعد لیڈر نہیں کارکن گرفتار ہوئے مسلم لیگ ن متحد ہے اور ہمیشہ رہے گی اب آئین اور قانون کی بالادستی کی بات ہو گی-
مریم نواز نے پی ٹی آئی حکومت کے بارے میں کہا کہ اس حکومت کی بنیاد کمزور ہے جسے گرانا کوئی مشکل بات نہیں ہےادارہ کوئی بھی استعمال ہو رہا ہے، ان کے پیچھے چہرے ایک ہی ہیں عمران خان کمزور، نااہل، اور سازش سے آیا تو جب خود کر نہیں سکتا تو اداروں کو سامنے لے آتا ہے مذاکرات قانون اور انصاف والے شخص یا ریاست سے ہو سکتے ہیں لیکن ایسی حکومت کو میں ماننے کو تیار نہیں
میں اسے وزیراعظم ماننے کو تیار نہیں
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر کے بعد 10 لوگ ان کی تقریر کا اثر زائل کرنے کی کوشش کرنے لگ جاتے ہیں جس پر غداری کے الزامات لگتے رہے ہیں، ان سے بڑا محب وطن کوئی نہیں ہے نواز شریف کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے یہ حکومت والے نواز شریف کی باتوں کا جواب دیں نواز شریف چوتھی بار بھی وزیراعظم بنیں گے-
مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جو بھی فیصلہ ہو گا اس پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا اپوزیشن جماعتوں کے قائدین ہمارے سیاسی مخالفین ہیں ان سے انتخابی میدان میں مقابلہ ہوتا رہے گا-
مریم نے کہا کہ ملکی دفاع کی بات آتی ہے تو نواز شریف ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کی کوشش کرتا رہے گا اگر یہ جنگ عوام کے بل بوتے پر لڑیں گے میری گاڑی پر حملہ ہوا اور مجھ پر ہی مقدمہ درج کر لیا گیا میں نے اس مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری نہیں کروائی
مجھے گرفتار کرنا ہے تو بے شک کر لیں-