پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قئاد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی اور جماعت کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا-
باغی ٹی وی : سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو آج رات ہی ان سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔
JUDICIAL COUP.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 26, 2022
سپریم کورٹ کے فیصلے پر مریم نواز نے سماجی رابطےھ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں ’جوڈیشل کُوپ‘ لکھا۔
انصاف کا قتل نا منظور! pic.twitter.com/uFHgeDMroX
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 26, 2022
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں ’انصاف کا قتل نا منظور‘ لکھا-
پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے۔ تینوں جج صاحبان کو سلام
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) July 26, 2022
جبکہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ٹوئٹر پر کہا کہ پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے، تینوں جج صاحبان کو سلام-
خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ درست نہیں، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہےکہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں، پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے، حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدہ چھوڑیں۔
عدالت نے حکم دیا ہےکہ آج رات 11:30 تک پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیں، گورنر پنجاب آج رات ساڑھے گیارہ بجے تک پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ کا حلف لیں، فیصلے پر فوری عمل یقینی بنایا جائے،گورنر اگر پرویز الٰہی سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے، فیصلے کی کاپی فوری طور پر گورنر پنجاب، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو بھیجی جائے۔
سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی جانب سے بطور وزیر اعلیٰ تقرریاں بھی کالعدم قرار دے دی ہیں۔