لندن :موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں : نوازشریف نے کارکنان کواحتجاجی دھرنوں میں شرکت کا حکم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پارٹی کارکنان کو ہزارہ برادری کے احتجاجی دھرنوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف ان دھرنوں سے بھرپورفائدہ اٹھائیں ۔
ترجمان ن لیگ نے بتایا کہ نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو مولانا فضل الرحمن اور دیگر قائدین سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ ہزارہ برادری کے شہداء کا معاملہ پی ڈی ایم میں لے جایا جاسکے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قائد مسلم لیگ محمد نوازشریف نے ہزارہ برادری کی حمایت میں احتجاج کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی قائد نے ملک بھر میں جماعت کی مقامی قیادت اور کارکنان کو احتجاج کی کال میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت اور کارکنان اپنے اپنے شہروں میں ہزارہ برادری کیلئے احتجاج میں شریک ہوں اور حمایت کریں








