راولپنڈی: میں توپہلے ہی کہتا تھا کہ بیماری بہانہ،لندن جانے کاڈرامہ،شیخ رشید پھربول اٹھے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے لندن میں پلیٹ لیٹس اوپرنیچے نہیں ہو رہے، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس لندن والے ہی تھے۔
شیخ رشید نے کہا کہ شاید وہ وقت آگیا ہے کہ بھارت پاکستان کی سرحدوں کو چھیڑے، اگر بھارت نے سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ کی تو راولپنڈی تیار ہے، راولپنڈی غیرت مندوں کا شہر ہے، اپناحق ادا کرے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ میں تمام لوگوں کاشکرگزارہوں کہ بھارتی مسلمانوں کی آواز سے آواز سے ملائی، بھارت کے اقدام کے خلاف راجہ بازار سے لاکھوں افراد کی ریلی نکالیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک سے ڈیڑھ ماہ سیاست کے لیے بہت اہم ہے، ایک سے ڈیڑھ ماہ کے دوران عمران خان حالات پر قابو پالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے لندن میں پلیٹ لیٹس اوپرنیچے نہیں ہو رہے، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس لندن والے ہی تھے۔