اسرائیلی جارحیت:نوازشریف خاموش،دیارغیرمیں جائیدادیں اوراسرائیلیی کمپنیوں سےشیئرز:خطرناک انکشافات

0
169

اسلام آباد:’اسرائیلی جارحیت پر نوازشریف خاموش رہے، وجہ بیرون ملک جائیدادیں اوراسرائیلیی کمپنیوں سے شیئرہیں :انکشاف کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ،اطلاعات کےمطابق فلسطینیوں پراسرائیلی بمباری کے دوران دنیابھرکے مسلمان جس طرح بے چین اوردکھی رہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،

اس کلچر کی تاریخ بھی نہیں ملتی جب ایسے مسلمان بھی دنیا نے دیکھے کہ جن کے دل مسلمانوں سے نہیں بلکہ یہودیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، اس کے اسباب بہت زیادہ ہیں

اسی دوران جب فلسطینیوں‌پراسرائیلی بمباری جاری تھی تووزیراعظم پاکستان نے اس پرسخت ایکشن لیتے ہوئے امت مسلمہ کوجگانےکے لیے دن رات سفارتکاری کی اورمعاملے کوفوری حل کرنے پرزوردیا، یہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ میں اس مسئلے پر بحث بھی وزیراعظم خان کی کوششوں کی بدولت ہے

 

اس دوران کچھ مصلحت پسند سیاستدانوں نے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی ، جن میں شریف فیملی سرفہرست ہے ، نوازشریف اورشہبازشریف کی طرف سے پاکستانی میڈیا میں بیان دلوا کر یہ تاثردیا گیا کہ وہ بھی فلسطینیوں کے ساتھ ہیں مگرجب لندن میں مسلمان اوربڑی تعداد میں پاکستانی میاں نوازشریف کے پاس پہنچےاوردرخواست کی کہ اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنا ہے اس میں شرکت فرمائیں تونوازشریف نے صاف انکارکرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کے خلاف احتجاج نہیں کرسکتے ،

نوازشریف نے یہ انکار کیوں کیا بہت سے ایسی وجوہات سامنے آئیں ہیں کہ جن کودیکھ کرپاکستانی دنگ رہ جاتے ہیں مگرکچھ ایسی وجوہات جوہرکسی کی سمجھ میں اتی ہیں ان کا تذکرہ فواد چ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے بارے میں نواز شریف کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا، اس خاموشی کا سبب بیرون ملک انکی اربوں روپے کی جائیدادیں اور اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ شیئرز ہیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف ہر معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت پر تنقید کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے لیکن فلسطین پر اسرائیلی جارحیت، ظلم، تشدد اور استبدادی روئیے پر ان کا حتیٰ کہ ان کی بیٹی اور داماد کا بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا، اس خاموشی کا سبب بیرون ملک انکی اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں

Leave a reply