نواز شریف سے والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری کی ملاقات

0
86
nawaz

لاہور شہر کے تاریخی اور قدیمی ورثہ کی بحالی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں اندرون لاہور کی قدیمی اور تاریخی عمارتوں کی ماضی کی آب و تاب کی بحالی کے امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، نواز شریف نے اندرون لاہور کی تاریخی حیثیت کی بحالی پر والڈ سٹی اتھارٹی کی خدمات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا،کامران لاشاری نے تاریخی عمارتوں کی بحالی کے جاری منصوبے بارے آگاہ کیا،ڈی جی والڈ سٹی نے شاہی قلعہ اورلاہور کے قدیمی دروازوں کی بحالی کے بارے میں بھی بتایا

لاہور کی شاندار تاریخی عمارتوں کی بحالی کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر وفاقی وزیر خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، انوشہ رحمان، صوبائی معاون خصوصی اور دیگر بھی موجود تھے

امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

آپریشن گولڈ سمتھ کے حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک وی لاگ میں انکشافات کیے تھے اور کہا تھا کہ اب آپریشن گولڈ سمتھ جو ہے چڑیل کی خبر کے مطابق وہ لانج ہو گیا ہے

امریکی قرارداد پاکستان کے سیاسی حالات سے ناواقفیت پر مبنی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

امریکی ایوان کی قرارداد گمراہ کن

Leave a reply