پروگرام کھرا سچ میں اینکرپرسن مبشر لقمان سے بات کرتے ہوئے سابق وائس چیئر مین پی بی سی عابد ساقی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو چاہئے کہ وہ عدالت کے سامنے آکر سرنڈر کردیں اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ وہ ایک درخواست لکھیں اور کہیں کہ میں عدالت کے سامنے خود کو سرنڈر کرنا چاہتا ہوں جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ بھی ایک قانونی طریقہ ہے اور وہ یہ کہ اگر ان کو گرفتاری کا ڈر ہے تو وہ عدالت سے گزارش کریں کہ مجھے گرفتاری کا ڈر ہے لہذا میں جو بھی عدالتی پراسیز ہے اس میں شامل ہونا چاہتا ہوں.
نوازشریف واپسی پرسیدھاجیل میںیاڈیل ہوگئی؟پاکستان
میں امیراورغریب کیلئے قانون الگ؟عابد ساقی کی گفتگو@HassanAyub82 @mubasherlucman @AbidSZuberiASC @SaqiClc #PNNNews pic.twitter.com/UiYeeaMfkh— PNN News (@pnnnewspk) October 2, 2023
سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کا یہ بھی کہنا تھا کہ چونکہ اس ملک میں قانون سب کیلئے برابر نہیں ہے لہذا وہ پاور فل لوگوں سے بات کریں جیسے کہ یہاں قانون کے طاقت کت تابع چلتا ہے لہذا ہے اسی کا سہارا لیا جاسکتا ہے.
واضح رہے کہ عابد ساقی نے موقف اپنایا کہ جب سب چیزیں طے ہوجائیں گی تو پھر کوئی مسئلہ بھی نہیں ہوگا لہذا ابھی وہی چیزیں طے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کیونکہ یہ بالکل واضح ہے کہ عام آدمی اور کسی خاص کیلئے قانون بالکل بھی برابر نہیں ہے۔
کل کا دن انتہائی اہم،کیافیصلہ آئے گا؟
مبشرلقمان کے سوال پرعابد زبیری کا جواب سنیں@HassanAyub82 @mubasherlucman @AbidSZuberiASC @SaqiClc #PNNNews pic.twitter.com/UAYvUseRTi— PNN News (@pnnnewspk) October 2, 2023
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف کاروائی کو انتقامی قرار دے دیا
مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلیے اسلامی نظریاتی کونسل کو مزید متحرک ہونا ہو گا،وزیراعظم
نومبر یا مارچ میں الیکشن کرایا جائے ، مولانا عبدالواسع
امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں مزید بہتری
علاوہ ازیں صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے کہا کہ پی آئی اے ایک زمانے میں بہت اعلیٰ ائیر لائنز ہوا کرتی تھی جبکہ اب خود حال دیکھ لیں اور کمرشل پر چلایا جاتا تھا جبکہ اسے چلانے والے جہاں سے لائے گئے اور پھر اس کو ڈیفنس میں رکھا گیا تو یہ صحیح نہیں کیونکہ جب تک کمرشل پر نہیں آئے گی تب تک ترقی نہیں کرے گی، اور کرپشن نے تباہ کیا کیونکہ ہر حکومت نے اپنے لوگوں اس اور ریلوے میں ڈالا ہے۔