لندن بیٹھے نوازشریف گلگت بلتستان والوں کوآپس میں لڑاکرووٹ کا سوال کرنے لگے،ویڈیوپیغام بھی جاری

اسلام آباد :لندن بیٹھے نوازشریف گلگت بلتستان والوں کوآپس میں لڑاکرووٹ کا سوال کرنے لگے،ویڈیوپیغام بھی جاری،اطلاعات کے مطابق لندن بیٹھے نوازشریف گلگت بلتستان کوآپس میں لڑا کرووٹ لینے کے حقداربننے لگے ،

نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کل 15نومبر کو صرف ووٹ ہی نہیں دینا، بلکہ اپنے ووٹ کی حفاظت بھی کرنی ہے، تاکہ کوئی آپ کے روشن مستقبل کو چوری کرنے کی ہمت نہ کرے، دوسال قبل پاکستان کے عام انتخابات میں جمہوریت کا راستہ روکا گیا اور ملک کو اندھیروں میں جھونک دیا گیا۔

نوازشریف نے کہا کہ سچ بتاجب سے میری حکومت ختم ہوئی ہے کسی کوبجلی ملتی ہے ، ہرگزنہیں ملتی ملک میں لوڈشیڈنگ ہی لوڈشیڈنگ ہے

انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ گلگت بلتستان کے میرے بہن بھائیو! آپ سب جانتے ہیں کہ آپ میرے دل کے کس قدر قریب ہیں، میرا گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ لازوال محبت کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسال قبل پاکستان کے عام انتخابات میں جمہوریت کا راستہ روک کر ایک ایسا تماشا لگایا گیا، جس میں اچھے بھلے چلتے پاکستان کو پٹری سے اتا رکر بدحالی کے اندھیروں میں جھونک دیا ہے۔

ووٹ کی عزت پامال کردی گئی، ہر طرف معاملات کو خراب کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میری نظر میں گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہیں، وہ یقینا پاکستان کے ساتھ کھیلے گئے کھیل سے سبق سیکھیں گے اور اپنی سرزمین پر اس طرح کا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے، ویسا کام کبھی نہیں ہونے دیں گے، مجھے پورا یقین ہے کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام کسی دباؤ میں نہیں آئیں ، آپ بڑے دلیر اور بہادر لوگ ہیں۔

نوازشریف نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ ووٹ کو عزت دلوائیں گے، باقی پاکستان بھی گلگت بلتستان کے انتخابات کی طرف دیکھ رہا ہے، وہ بھی دیکھیں گے کہ آپ نے کتنی پاسداری کی ہے۔

Comments are closed.