نوازشریف کامیاب سیاستدان:ایک تیر سے دوشکار:جے یو آئی ف سے ایسا کام لیا کہ تاریخ یاد رکھے گی

کراچی :نوازشریف کامیاب سیاستدان:ایک تیر سے دوشکار:جے یو آئی ف سے ایسا کام لیا کہ تاریخ یاد رکھے گی،اطلاعات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) سندھ نے پیپلزپارٹی کےخلاف تحریک شروع کرنےکا اعلان کر دیا۔

جمعیت علماء اسلام کے رہنما راشدسومرو کا کہنا ہے کہ تحریک کارخ وفاق کےساتھ سندھ حکومت ‏کی طرف موڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نا اہل ہے، سندھ میں کرپشن،لوٹ مار،تعلیم کی ‏تباہی کےخلاف احتجاج ہوگا، پانی کی چوری سندھ کی زمینوں کوبیچنےکامعاملہ احتجاج میں ‏اٹھائیں گے۔

راشدسومرو نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف تحریک 4مرحلوں پرمشتمل ہوگی، سندھ بھر میں ‏‏17جون کو پیپلز پارٹی کےخلاف احتجاجی مظاہرے ہوں گے، کراچی میں 29جولائی کوسندھ ‏حکومت کےخلاف پی ڈی ایم کاجلسہ ہو گا۔

راشدسومرو کا کہنا تھا کہ گھوٹکی تا کراچی وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب لانگ مارچ ہو گا اور عوامی ‏سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

دوسری طرف اہم ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لڑائی کے پیچھے نوازشریف کی فکرکام کررہی ہے ،ان کا خیال ہےکہ نوازشریف یہ سمجھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی نے ان کے ساتھ بے وفائی کی اورمولانا کی بے وفائی بھی خطرے میں ہے .لٰہذا نوازشریف نے مولانا کوپی ڈی ایم میں‌ پی پی کی طرف سے رویے کا بدلہ لینے کےلیے احتجاج کا مشورہ بھی دیا ہے اورلاجسٹک سپورٹ بھی

ان ذرائع کا کہنا ہےکہ نوازشریف اپنی اس قسم کی سیاست میں کافی ماہر ہیں اورملک میں ایک گروہ ، فرد کودوسرے کے خلاف کھڑا کرنے میں بہت مہارت رکھتے ہیں ‌،نوازشریف اس چال سے پی پی سے اپنا غصہ نکالنا چاہتےہیں اورسیاسی انتقام لینا چاہتے ہیں‌

اس لڑائی میں بھی نوازشریف نے ایک تیر سے دوشکارکرنے کی کوشش کی ہے ، ایک تومولانا کو پی پی کے خلاف احتجاج کےلیے تیارکردیا تاکہ پی پی کو نقصان پہنچایا جاسکے اور دوسری اہم بات ن لیگ کواس لڑائی سے دوررکھ کر ان کی افرادی قوت کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے اوراپنی سیاسی ساکھ کو بھی داو پر نہ لگانے کی حکمت عملی اپنائی ہے

Comments are closed.