سیاسی آمریت کی انتہا : جاتی امرا پر لگا نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا اشتہار پھاڑ دیا گیا

لاہور :سیاسی آمریت کی انتہا : جاتی امرا پر لگا نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا اشتہار پھاڑ دیا گیا،اطلاعات کے مطابق جاتی امرا پر لگا سابق وزیراعظم نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا اشتہار پھاڑ دیا گیا، توشہ خانہ کیس میں نیب کی جانب سے جاتی امرا پر اشتہار چسپاں کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا نوٹس ان کی رہائش گاہ پر چسپاں کر دیا، اشتہاری قرار دینے کا نوٹس ماڈل ٹاون لاہور اور جاتی عمرہ رائونڈ نواز شریف کی رہائش گاہ پر چسپاں کیا گیا ہے۔

جس کے بعد جاتی امرا پر لگا نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا اشتہار پھاڑ دیا گیا، نیب ذرائع کے مطابق پبلک مقامات پر بھی نواز شریف کو اشتہاری قرار دیے گئے نوٹسز لگائے جائیں گے۔

یاد رہے اسلام آباد کی عدالت نے نوازشریف کوتوشہ خانہ کیس میں اشتہاری قرار دیتے ہوئے توشہ خانہ ریفرنس کا جواب دینے کیلئے 17 اگست تک کا آخری مہلت دی تھی ، عدالت نے کہا تھانواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرورہیں۔

خیال رہے توشہ خانہ ریفرنس کےمطابق آصف زرداری اورنواز شریف پر غیرقانونی طور پر گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے، غیرقانونی طورپرگاڑیاں یوسف رضا گیلانی سے حاصل کی گئیں۔

Comments are closed.