نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ اصلی یا نقلی :پنجاب حکومت کو پتہ لگانے کے لیے خط لکھ دیا گیا

0
77

اسلام آباد: نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ اصلی یا نقلی :پنجاب حکومت کو پتہ لگانے کے لیے خط لکھ دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق اٹارنی جنرل نے محکمہ داخلہ پنجاب کو کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کا پنجاب حکومت کا قائم کردہ میڈیکل بورڈ جائزہ لے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی 3 صفحات پر مشتمل طبی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی گئی تھی، جس کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا ہے، اور بتایا گیا ہے کہ کلثوم نواز کی وفات کے بعد سابق وزیراعظم زیادہ دباؤ میں ہیں، اور اگر وہ علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے، ذہنی دباؤ کے ماحول میں ان کی بیماری مزید بگڑ سکتی ہے۔

 

دوسری طرف اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈاکٹر فیاض شاول کی بنائی ہوئی نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی تھی، پنجاب حکومت کا قائم کردہ میڈیکل بورڈ رپورٹ کا جائزہ لے، پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ کی رائے آنے کے بعد ہی مزید پیش رفت کی جائے گی

Leave a reply