لاہور:عمران خان نہیں رہنا چاہیے،جومانگتے ہومانگو:نواز شریف کی ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی پیشکش نے اپوزیشن کی بے بسی بے نقاب کردی، اطلاعات کے مطابق نواز شریف نے ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کی شرط مان لی ہے اور نئی ڈیل کے تحت وزرات اعلیٰ 6 ماہ کیلیے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ حکومت کے اتحادیوں کویہ پیشکش کردیں کہ عمران خان نہیں رہناچاہیے باقی جو آپ مانگتے ہیں مانگیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل شہباز شریف نے 2 ماہ کے لیے وزارت اعلیٰ دینے کی پیشکش کی تھی تاہم ق لیگ نے صرف دو ماہ کے لیے وزارت اعلیٰ کا عہدہ لینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد 6 ماہ تک حکومت کی تجویز پیپلز پارٹی نے دی تھی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت ق لیگ کو 6 ماہ کیلیے پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر رضامند تو ہوگئی ہے تاہم اس کے اعلان پر اختلاف ابھی باقی ہے کیونکہ ن لیگ عدم اعتماد کے بعد جبکہ ق لیگ وزارت اعلیٰ کا اعلان پہلے چاہتی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے ساتھ ق لیگ کو 8ایم این ایز،20 ایم پی ایزکی نشستوں کی آفربھی ہوگی اور ن لیگ کا وفد نواز شریف کی نئی آفر لیکر ہی چوہدری برادران سے ملے گا۔

Shares: