نوازشریف کی دھمکی جوتے کی نوک پر:پی پی کے بعد اے این پی نے بھی پی ڈی ایم سے جان چھڑا لی

0
44

اسلام آباد:نوازشریف کی دھمکی جوتے کی نوک پر:پی پی کے بعد اے این پی نے بھی پی ڈی ایم سے جان چھڑا لی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی طرف سے پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کے بعد اے این پی نے سخت رد عمل دیتے ہوئے اپوزیشن اتحاد سے راہیں جدا کرنے کااعلان کردیا ہے

قوم کونوازشریف کے رویوں سے آگاہ کرتے ہوئے عوامی نینشل پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ نوازشریف کی ملک وقوم دشمنی سے تنگ آکرپی ڈی ایم سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا ہے ،

مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں نوازشریف کی مداخلت کے بعد اےاین پی کےتمام رہنماوَں کاپی ڈی ایم کےعہدوں سےعلیحدگی کااعلان کرتے ہیں‌

مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کیا کہ جمہوریت کے لیے اےاین پی پی ڈی ایم کاحصہ ہےلیکن ن لیگ اورجمعیت میں ضم نہیں ہوئے

مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کیا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں متفقہ فیصلہ ہوا اورلانگ مارچ ملتوی کیاگیا، اےاین پی کاموقف تھاکہ متفقہ استعفوں کےبغیرلانگ مارچ بےاثرہوگا
·

مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی کہتے ہیں کہ یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ اے این پی کونوازشریف ، مریم نواز یا مولانا ڈکٹیٹ کریں ، ہمیں کسی شخص کوذاتی فائدہ دلانے کے لیے قومی مفادات کو نقصان نہیں پہنچائیں گے ،

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی طرف سے شو کاز نوٹس ملنے کے بعد عوامی نیشنل پارٹی نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور پارٹی میں مشاورت مکمل ہو گئی ہے، پارٹی کی طرف سے سخت رد عمل دیتے ہوئے اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان پیلپز پارٹی نے بھی پی ڈی ایم کے نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔ بلاول بھٹو نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو سخت جواب دینے کی ہدایت کر دی۔

نوٹس کا جواب تیار کر کے آصف زرداری اور بلاول کو بھجوایا جائے گا۔ پیپلزپارٹی نے نوٹس جاری ہونے کے بعد سی ای سی کا اجلاس بھی طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

Leave a reply