نواز شریف سے دو دن ملاقات کی درخواست پر جواب طلب

0
46

سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں دو دن ملاقات کرنے کے حوالہ سے درخواست کی سماعت ہوئی

نواز شریف کی ضمانت کی درخواست کیوں مسترد ہوئی؟ تفصیلی فیصلہ جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ ہنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کر لیا

نواز شریف سے ملاقات کا دن، کتنے افراد کو ملی اجازت؟

نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف

نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف سے ہفتے میں دو روز ملاقات کیلیے مختص کرنے کا حکم دیا جائے،جیل حکام کی جانب سے ملاقات کا ایک دن طے کیا جانا غیر قانونی ہے،نوازشریف کیساتھ پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں کی ملاقات پربھی پابندی عائد ہے .

نواز شریف کے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا گیا

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

ڈاکٹرعدنان نواز شریف کا ذاتی معالج نہیں بلکہ…..شہباز گل نے کر دیا انکشاف

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نے نوازشریف سے کارکنوں اورپارلیمنٹرینزکی ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی ہے،نواز شریف پر جیل حکام کی جانب سے پابندیاں خلاف قانون اور غیر آئینی ہیں .

مریم نواز نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ نواز شریف سے ملاقات کے لیے ہفتے میں 2روز مختص کرنے کا حکم دیا جائے .مریم نواز کی درخواست میں پنجاب حکومت کو بھی فریق بنایا گیا ہے.

واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے طبی بنیادووں‌پر نواز شریف کو چھ ہفتوں کی ضمانت دی تھی لیکن اس کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں ہوئی، نواز شریف نے طبی بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی لیکن عدالت نے نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی

Leave a reply