بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ ان کی فلم ڈائریکٹر سدھیر مشرا کے ساتھ کام کرنے کی 20 سالہ پرانی خواہش پوری ہوگئی۔

باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز صدیقی کا کہنا ہے کہ ان کی فلم ڈائریکٹر سدھیر مشرا کے ساتھ کام کرنے کی 20 سالہ پرانی خواہش پوری ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے بتایا کہ وہ جلد ہی فلم ڈائریکٹر سدھیر مشرا کے ساتھ کام کریں گے جو ان کی دلی خواہش تھی۔

سدھیر مشرا کے ساتھ کام کرنے کی خواہش سے متعلق ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے اداکار نےکہا کہ انہیں یاد ہے کہ جب 2000 میں فلم ’کلکتہ میل‘ کی شُوٹنگ کے دوران ایک اسِسٹنٹ ڈائریکٹر نے فلم کے ڈائریکٹر سدھیر مشرا سے ملوانے کا وعدہ کیا تھا۔

اداکار نے لکھا کہ ’اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے اُن کی خواہش سُن کر فلم کے سیٹ پر بلا لیا اور تاکید کی کہ آگے تب آنا جب میں ہاتھ اُٹھاؤں۔

انہوں نے بتایا کہ میں دئیے گئے وقت کے مطابق فلم کے سیٹ پر پہنچا اور ہجوم میں منتظر تھا کہ کب وہ ہاتھ اٹھائیں اور میں سدھیر مشرا سے ملوں۔

نوازالدین صدیقی نے بتایا کہ تقریباً ایک گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ہاتھ اُٹھایا اور میں بھیڑ میں سے گزرتا ہوا وہاں پہنچا لیکن جب وہاں گیا تو جیسے ہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی نظر مجھ پر پڑی تو اُس نے غصے سے پوچھا کہ کیا ہے؟

میں نے جواباً کہا کہ آپ نے ہاتھ اٹھایا تو میں آگیا جس پر اسسٹنٹ نے بولا کہ میں نے کھجانے کے لیے ہاتھ اٹھایا تھا واپس جاؤ اور جب دوبارہ ہاتھ اٹھاؤں تب آنا۔

نوازالدین صدیقی نے کہا کہ وہاں سے بھگا دئیے جانے کے بعد میں ہجوم میں واپس آگیا اور انتظار کرنے لگا کہ وہ کب مجھے بُلائے گا لیکن نہ تو اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کھجانے کیلئے ہاتھ اٹھا اورنہ بلانے کیلئے۔

انہوں نے کہا کہ اُس شام میں مایوس ہو کر ممبئی کی مصروف زندگی میں لگ گیا اور وہاں سب شوٹنگ میں مصروف ہوگئے لیکن اس دن کے بعد سے یہ خواب میرے ساتھ ہے کیونکہ اُس دن اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے تو اپنی کھجلی مٹالی لیکن سدھیر مشرا کے ساتھ کام کرنے کی میری کھجلی نہ مِٹی۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ اب ان کا 20 سال بعد سدھیر مشرا کے ساتھ کام کرنے کا خواب پورا ہونے جارہا ہے تاہم نوازالدین صدیقی اور سدھیر مشرا ساتھ کیا کرنے جارہے ہیں اس سےمتعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

نواز الدین صدیقی کے بھارتی شوبز انڈسٹری کے تعصبانہ رویئے سے متعلق اہم انکشافات

Shares: