جونئیر آرٹسٹ تھا تو میک اپ بھی بھائو نہیں دیتے تھے نوازالدین صدیقی

میں نے اپنا کیرئیر بنانے کےلئے بہت پاپڑ بیلے
nawazuddin-siddiqui-

بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ماضی کی یادوں کو کھنگالتے ہوئے کہا ہے کہ جب میں جونئیر آرٹسٹ ہوا کرتا تھا تو اس وقت میں‌کسی فلم میں کام کررہا تھا، ہم پانچ سات لڑکے تھے ، ڈائریکٹر نے ہمارا میک اپ کرنے کے لئے کہا ، تو میک اپ مین نے ہمیں ایک قطار میں کھڑا کیا اور ہمارے منہ پر ٹیلکم پائوڈر لگا کر کہا کہ میک اپ ہو گیاہے. انہوں نے کہا کہ میری فلم ٹکو ویڈز شیرو میں ، میں نے ایک جونئیر آرٹسٹ کا کردار نبھایا ہے اس لئے مجھے یاد آیا ہے کہ میں جب جونئیر آرٹسٹ ہوا کرتا تھا میرے ساتھ بھی بہت کچھ ایسا ہوا جو کہ میں اس وقت تو نہیں بول سکتا تھا لیکن اب یقینا بات کر سکتا ہوں.

انہوں نے کہا کہ جونئیر فنکاروں کو تب تک کوئی بھائو نہیں‌دیا جاتا جب تک کہ وہ کچھ کر نہ لیں اپنا نام نہ بنا لیں. انہوں نے کہا کہ ”میں نے اپنا کیرئیر بنانے کےلئے بہت پاپڑ بیلے. میں کبھی بھی اپنی جدوجہد کے دنوں کو نہیں بھولا ”، میں اپنوں سے جونئیرز کو اس لئے بہت سپورٹ کرتا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ جونئیرز کو اپنا کیرئیر بنانے کےلئے کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

بشری انصاری نے کس فنکارہ کی تصویر اپنے کمرے میں‌لگا رکھی ہے؟‌

وہ فلیٹ جس نے بہت سارے فنکاروں کو کامیابی دی

جسمانی طور پر معذور ہونے والی لڑکیوں کے مسائل کو کہانیوں کی صورت میں دکھانے کی ضرورت ہے حبا بخاری

Comments are closed.