شہریار منورنے ماہرہ خان کے کہنے پر کیا کیا؟‌

نوازالدین صدیقی سے کہا کہ میں آپکا مداح ہوں
0
36
sheheryar munawar

یہ سب جانتے ہیں کہ اداکارہ ماہرہ خان اور شہریار منور کی آپس میں بہت دوستی ہے اور دونوں نے ایک ساتھ کام بھی کیا ہے. شہریار منور اس وقت تنقید کی زد میں‌ آئے میں جب انہوں نے دبئی میں ہونے والے ایک فنکشن میں انڈین اداکار نواز الدین صدیقی کے پائوں چھوئے. شہریار منور سے اس حوالے سے حالیہ انٹرویو میں پوچھا گیا توانہوں نے کہا کہ میں نواز الدین صدیقی کو بہت پسند کرتا ہوں اور ان کی فلم گینگز آف واسے پور دیکھی تو میں ان کا بہت بڑا فین بن گیا، جب ہم ایک ایوارڈ فنکشن میں اکٹھے ہوئے تو میں ان کو دیکھ کر بہت خوش ہوا، میں نے نوازالدین صدیقی سے کہا کہ میں آپکا مداح ہوں، ماہرہ خان اس دوران

میرے ساتھ کھڑی تھیں تو انہوں نے کہا کہ تمہارے پسندیدہ اداکار ہیں تو ان کے پائوں چھوئو، میں نے اپنی سندھی روایات کے مطابق ان کے پائوں چھو لئے ورنہ ایسی کوئی بات نہیں کہ میں کسی کے پائوں چھوئوں. شہریار منور نے کہا کہ کسی کو کام پسند کرنے میں‌کوئی برائی نہیں نہ ہی اسکا مداح ہونے میں‌کوئی برائی ہوتی ہے. لیکن میرے لوگوں نے انڈین اداکار کے پائوں چھونے کے عمل کو پسند نہیں‌کیا میں اپنے لوگوں کے جذبات کا احترام کرتاہوں اور آئندہ اسکا خیال رکھوں گا.

صائمہ نور کے دل کے قریب بڑی یا چھوٹی سکرین ؟

اپنی مرضی کے مطابق کام کرتی ہوں نادیہ خان

کونسے تین شہر صبا قمر کے دل کے قریب ہیں ؟‌

Leave a reply