بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی سابقہ اہلیہ عالیہ پانڈے اور شمس الدین صدیقی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ان دونوں نے مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے جس کی وجہ سے میری ساکھ بری متاثر ہوئی . انہوں نےاپنے وکیل کے زریعے عدالت سے استدعا کی ہے کہ میری سابقہ اہلیہ اور میرے سگے بھائی نواز الدین شمسی کو پابند بنائے جائے کہ یہ دونوں مجھ پہ لگائے الزامات پر مبنی پوسٹوں کو سوشل میڈیا سے نہ صرف ہٹائیں بلکہ معافی بھی مانگیں اور آئندہ سے ایسا نہیں کریں گے یہ تحریری طور پر لکھ کر دیں. نواز الدین صدیقی نے یہ بھی
الزام لگایا کہ ان دونوں نے دھوکہ دہی سے مجھ سے 21 کروڑ روپے لئے ہیں یہ 21 کروڑ ان سے مجھے واپس دلوائے جائیں. انہوں نے یہ موقف اختیار کیا کہ میری سابقہ اہلیہ اور بھائی نواز الدین شمسی نے میری ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، جس کا ازالہ کیا جائے اور یہ دونوں مجھے 100 کروڑ روپے ہرجانے کے طور پر ادا کریں. یوں نوازالدین صدیقی نے اٹھا لیا ہے اپنی سابقہ اہلیہ اور بھائی کے خلاف ایک سخت ترین اقدام ، دیکھنا یہ ہےکہ عدالت اس کیس میں کیا کرتی ہے اور کس فریق کو شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے.