بھارتی معروف اداکار نوازالدین صدیقی کی اپنے آبائی گاؤں میں کھیتی باڑی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 46 سالہ اداکار نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کھیتوں میں کام کرنے کے بعد ہاتھ منہ دھوتے دکھائی دے رہے ہیں ویڈیو دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-
Done for the day !!! pic.twitter.com/1oXDUS4E8m
— Nawazuddin Siddiqui (@Nawazuddin_S) June 22, 2020
شئیر کی جانے والی ویڈیو کے کیپشن سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکار نے دن بھر کھیتوں میں مشقت کی ہے کیونکہ اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ آجکے دن کی مشقت کا اختتام ہوا –
ویڈیو میں دیکھ جا سکتا ہے کہ نوازالدین نہر کے پاس بیٹھ کر غروب آفتاب کے وقت منہ دھو نے کے بعد گھر کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکاراپنے کئی انٹرویوز میں اس بات کا انکشاف کرچکے ہیں کہ انہیں اپنے آبائی گاؤں میں کھیتی باڑی کر کے دلی سکون حاصل ہوتا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے بہت چھوٹی عمر سے کاشت کاری شروع کر دی تھی اور چوکہ وہ خود بھی کسان رہ چکے ہیں اس لیے ان کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔
اداکار نواز الدین صدیقی کے والد نواب الدین صدیقی خود بھی ایک کسان تھے، انہوں نے اپنے صاحبزادے پر کو تعلیم دلوائی اور کھیتی باڑی کے کام سے دور رکھا۔