نواز،زرداری اور حمزہ کیوں گرفتار ہیں؟ فواد چودھری بول پڑے

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ لٹیرے شور مچا رہے ہیں،نواز،زرداری اور حمزہ کرپشن میں گرفتار ہیں ،ہم عدالتوں کے فیصلے کو ویلکم کرتے ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ حمزہ شہباز اور شہباز شریف کا پیسہ کدھر جا رہا تھا؟ پیسہ لندن جا رہا تھا، پاکستان کے لوگون کے جیبوں سے پیسہ نکال کر انہوں نے اپنی جیبوں میں پیسہ ڈالا، جہان سکول،ہسپتال بننے تھے وہاں انہوں نے ڈاکہ ڈالا.پاکستان کا اربوں روپے لوٹنے والوں کی گرفتاریاں ہو رہی ہیں. مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی والوں کا دل ان کا ساتھ نہیں دےرہا، انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار پاکستان میں مضبوط احتساب ہو رہا ہے. تحریک انصاف کا جو وعدہ تھا کہ طاقتور احتساب کی بنیاد رکھیں گے، ہم نے ووٹر سے بے وفائی نہیں کی. بلکہ اپنا وعدہ پورا کیا. فواد چودھری نے مزید کہا کہ ان دونوں خاندانوں کےحمایتوں سےپوچھتاہوں کس اخلاقی اقدارکےتحت انکاساتھ دے رہےہیں؟ انہوں نے کہا کہ زرداری و نواز شریف نے پاکستان کو اپنا گھر نہیں سمجھا،ن لیگ نے پیپلز پارٹی، پیپلز پارٹی نے ن لیگ پر کیس بنائے.

Comments are closed.