مزید دیکھیں

مقبول

مریم نواز کا گردےعطیہ کرنیوالے تمام افراد کو خراج تحسین

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےگردوں کے عالمی دن...

چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی...

اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش شروع

اسلام آباد و گردونواح اورمختلف شہروں میں وقفے وقفے...

نواز شریف کی تقریر کا مفہوم ہے کہ وہ سیاستدانوں کے نہیں فوج کے خلاف ہیں،چودھری شجاعت برس پڑے

نواز شریف کی تقریر کا مفہوم ہے کہ وہ سیاستدانوں کے نہیں فوج کے خلاف ہیں،چودھری شجاعت برس پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم،مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ہر دفعہ اقتدار ملنے کے بعد فوج سے لڑائی اور اداروں کو کمزور کیا،

چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوقومی استحکام، یکجہتی اور ملکی سلامتی پیدا کرنا چاہیے تھا جو انہوں نے نہیں کیا، نوازشریف نے سیاستدانوں کی بجائے فوج کو ہدف تنقید بنایا،جن مشیروں نے تقریر لکھی اور کروائی انہوں نے نوازشریف کے پاؤں پر کلہاڑی ماری ،ان کی تقریر کا مفہوم یہ ہے کہ نوازشریف سیاستدانوں کے نہیں فوج کے خلاف ہیں،

چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے مطابق ملک کو لیبارٹری بنا دیا گیا جبکہ اس کی بنیاد انہوں نے خود رکھی تھی ،نوازشریف نے 1990 کے الیکشن میں دن 12بجے خود ہی رزلٹ کا اعلان کر دیا ،نوازشریف نے ہی الیکشن کمیشن کو درخواست کی تھی کہ فوج الیکشن کی ذمہ داری لے،

چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے اداروں پر انتخابات کو ہائی جیک کرنے اور بددیانتی کا الزام لگایا،یہی کام نواز شریف خود وزیراعظم بننے کےلیے کر چکے ہیں،چیئرمین نیب کی نامزدگی خود نوازشریف نے ہی کی تھی،فیصلے نوازشریف نے نہیں بلکہ عوام نے کرنے ہیں،اب عوام دوبارہ بددیانتی کے فیصلوں کو قبول نہیں کرے گی،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan