نواز شریف نے منگل کو لندن میں جس سفارتخانے میں ملاقات کی ہمیں علم ہے،شہباز گل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نوازشریف نے لال رنگ کی پگ پہن کر مودی کو خلوص کا پیغام بھیجا

شہباز گل کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو جوابات دینے ہوں گے،نوازشریف اداوروں کو الزام دینا بند کردیں اور اثاثوں کا جواب دیں ،ہماری آرام کی نیندیں فوج کی مرہون منت ہے،نوازشریف نے کہا میں جدہ گیا لیکن ڈیل نہیں کی،آپ اداکاری بہت اچھا کرتے ہیں،نوازشریف کو آج جمہوریت کا چیمپئن بننا یاد آیا،

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کوعاصم سلیم باجوہ اس لیے کھٹکتے ہیں کہ انھوں نے بھارتی ایجنٹ کو پکڑا تھا، مودی نے ٹویٹ کیا کہ لاہورایئرپورٹ پرنوازشریف کےاستقبال سےبہت متاثرہوا،نوازشریف بانی متحدہ بننے کی کوشش کریں یا جو کچھ آپ کا پیسہ پکڑا گیا،عمران خان نے 20 سال آپ کا مقابلہ کیا،نوازشریف بھارت کی پاکستان کے خلاف بیانیے کو تقویت نہ دیں ،آپ سیاست کریں ،ہم پر حملہ کریں لیکن آپ ا داروں کے خلاف بولنا بندکردیں،

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ تسنیم اسلم کو بھارت کے خلاف بیانات سے منع کیا گیا،ایٹمی دھماکے کرانے کے چند ماہ بعد جنرل جہانگیر کرامت سے استعفی ٰلے لیا،نواز شریف نے منگل کو لندن میں جس سفارتخانے میں ملاقات کی ہمیں علم ہے ،نوازشریف نے امریکہ کی یونیورسٹیوں میں جاکرطلبہ کی برین واشنگ کی ،ن لیگ کے 8اراکین نے مجھے کہا کہ ہم حلقے میں جا کرلوگوں کو کیا جواب دیں گے،عمران خان نے مودی سے ملاقات کی لیکن وہ خفیہ نہیں تھی وفد کے ساتھ تھی،آپ انفرادی طور پر کسی پر بات کریں ،اداروں کو کیسے آپ الزام دیتے ہیں،راناثنا اللہ دن کوکچھ رات کوکچھ کہتے ہیں،ان کی اپنی جماعت ان کی نہیں مانتی،ن لیگی اراکین اگر حلقے سے متعلق مسئلے پر وزیراعلیٰ سے ملاقات کریں تو کیا حرج ہے؟قانون کےمطابق ان کا حق ہےکہ وہ جلسے جلوس کریں لیکن توڑ پھوڑ نہ کریں،

مستقبل میں نوازشریف کی باتوں سے ملک کو نقصان ہوگا،شریف ٹبر بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے لیے کام کرتا ہے،شہباز گل

Comments are closed.