منڈی بہاؤالدین کی سیاست میں بڑی ہلچل
رپورٹ (کاشف تنویر) بیوروچیف منڈی بہاؤالدین کاشف تنویر کو موصول تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نظریاتی گروپ کے رہنما جناب ناصر علوی کی لندن میں میاں نواز شریف صاحب سے 1 گھنٹے سے زائد ملاقات ہوئی. جس میں منڈی بہاؤالدین کی سیاست کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی.
گفتگو کے دوران ناصر علوی صاحب نے ن لیگ کی مقامی قیادت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکنوں کے خلاف جھوٹے پرچے اور دھمکیوں کی سیاست کر رہے ہیں. جس پر میاں نواز شریف نے اسحاق ڈار صاحب کو مقامی قیادت کے روئیے کی مکمل تحقیقات کروانے اور ایکشن لینے کا کہا.
مزید تفصیلات کے مطابق جناب ناصر علوی صاحب نے ایم پی اے محترمہ حمیدہ وحیدالدین کا سلام اور خصوصی پیغام بھی میاں نواز شریف کو پہنچایا. اور میاں صاحب نے کہا کہ محترمہ حمیدہ وحیدالدین میری بھتیجی ہیں اور میں دلی طور پر چاہتا ہوں کہ حمیدہ صاحبہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں دھڑے بندی ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں

ضلع منڈی بہاؤالدین مسلم لیگ ن کے رہنما اور معروف سماجی شخصیت حاجی ناصر علوی کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی تفصیلات
Shares: